تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:تین نامعلوم ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لیکر جانے والے دو بھائیوں کو لوٹ لیا

ڈسکہ(نامہ نگار)تین نامعلوم ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لیکر جانے والے دو بھائیوں کو لوٹ لیا جبکہ پانی چوری کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی شیخ شکیل احمد اپنے بھائی شیخ علی کے ہمراہ مقامی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے1لاکھ 62ہزار رو پے نکلوا کر اپنی گاڑی نمبری LES/5559پر جا رہے تھے کہ راستہ میں کھڑے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے رقم چھین کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ ستراہ کے علاقہ فقیرانوالی میں زمیندار شہباز ،خالد ،اور خورشید موگہ توڑ کر نہری پانی چوری کر رہے تھے کہ کینال مجسٹریٹ سیالکوٹ محمد افتخار نے چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ،تھانہ صدر کے علاقہ منڈیکی گورائیہ کے رہائشی بلال خاں کی حویلی سے یسین وغیرہ تین افراد ٹرالی چرا کر لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: ڈپٹی کمشنرقصور کی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور لائیو سٹاک کی ٹیم کا کریک ڈاؤن جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker