تازہ ترینعلاقائی

عدالتی فیصلے پر عمل نہ کر کے قانون کا مذاق اڑایا ہے،سید افتخارالحسن

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾زرداری عوام کے لوٹے ہو ئے مال کا حساب دینے کے لئے تیار ہو جائے حکومت نے عدالتی فیصلے پر عمل نہ کر کے قانون کا مذاق اڑایا ہے وزیر اعظم اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے رہنما سابق ایم این اے و سابق پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ،مسلم لیگ ﴿ن﴾سیالکوٹ کے ضلعی صدر محمد ادریس باجوہ ،چوہدی یحیی گلنواز گھمن ایم پی اے،سابق ایم پی اے محمد اشفاق وائیںبھولی بٹ نے سوہاوہ میں محمد اسلم پہلوان کے ڈیرہ پر عشائیہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں ہو نے والے جلسہ میں مسلم لیگ ﴿ن﴾اس بات کو ثابت کردے گی کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ﴿ن﴾ کی ہو گی مسلم لیگ ﴿ن﴾ ہی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور عوام کا لوٹا ہوا مال کرپٹ حکمرانوں سے عوام کا مال چھین کر عوام کو دلائے گی اس موقع پر مسلم لیگی رہنما فواد غنی چیمہ ،میاں سعید صراف ،مرزا شاہد صدیق ،نعیم اعجاز مغل،سید حسنات شاہ ،وارث گجر کے علاوہ سینکڑوں کارکنا ن نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: لڑائی جھگڑوں کے تین مختلف واقعات میں 9افراد کے زدوکوب دو افراد لہولہان ، سنگین نتائج کی دھمکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker