تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:گھریلوناچاقی پر شوہر نےماں کےساتھ مل کربیوی کےمنہ پرتیزاب ڈال دیا

ڈسکہ(نامہ نگار)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے ماں کے ساتھ مل کر بیوی کے منہ پر تیزاب ڈل دیا جبکہ نامعلوم افراد نے مسافر کو نشہ آور چیز پلا کر لوٹ لیا تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ گلوٹیاں خورد کی رہائشی نصرت بی بی کی بیٹی تعظیم کی شادی صداقت علی نامی شخص کے ساتھ ایک سال قبل ہو ئی کچھ عرصہ کے بعد ساس بہو کے درمیان گھریلو ناچاقی شروع ہو گئی جس کی رنجش کی بنا پر گذشتہ روز ملزم صداقت علی نے اپنی والدہ کی مدد سے تعظیم بی بی کے منہ میں تیزاب ڈال دیا جس سے اس کا منہ جھلس گیا اسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال داخل کر دایا گیا جبکہ کبر ٹاؤن گوجرانوالہ کا رہائشی محمد انور ولد میراں بخش بس میں سوار سیالکوٹ جا رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے اسے نشہ آور چیز پلا دی اور اس سے نقدی موبائل فون وغیرہ چھین کر لے گئے سول چوک ڈسکہ میں بس کے ڈرائیور نے اسے بے ہو شی کے حالت میں سول ہسپتال پہنچا دیاتاحال اسے ہوش نہ آنے پر نقصان کا اندازہ نہ ہو سکا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: حکومت تاجروں کی جان ومال کے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مرکزی انجمن تاجران

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker