تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈینگی وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے

ڈسکہ(نامہ نگار)ڈینگی وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے ڈینگی بخارمادہ مچھر کے کاٹنے سے ہو تا ہے ڈینگی وائرس سے بچنے کے احتیاطی تدابیراختیار کر کے اس موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے ڈینگی کے خلاف عوام اور حکومت کی جنگ میں اساتذہ طالبات کی شمولیت بہترین نتائج دے گی احتیاط پرہیز اور بہتر حکمت عملی سے اس موذی مرض کو شکست دی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہاربیگم ایم پی اے ڈاکٹر صدف یحییٰ نے کیا وہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈسکہ میں ڈینگی آگاہی سیمینار کوخطاب کررہی تھیں سیمینارسے ایم ایس ڈاکٹر سجاد نبی سیان اور فزیش ڈاکٹر محمد منعم جاویداور پرنسپل مسز نیلم محمود نے بھی خطاب کیا ڈاکٹروں نے ڈینگی بارے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دیں اور بتایا کہ سول ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے آئسو لیشن وارڈ قائم ہے انہوں نے بتایاکہ مریض تازہ پھلوں کے مشروبات کا استعمال کثرت سے کریں اور مستند ڈاکٹر کے مشورہ کے علاوہ کوئی بھی دوائی استعمال نہ کریں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سجاد نبی سیان نے کہا کہ سول ہسپتال ڈسکہ میں ڈینگی کی تشخیص اور علاج سمیت ہر خاص وعام کیلئے تمام سہولیات میسر ہیں انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں پرورش پاتا ہے اس لئے اپنے ارد گرد پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ اس کی افزائش کو روکا جاسکے اس موقع پر فزیشن ڈاکٹر محمد منعم جاویدپرنسپل کالج مسز نیلم محموداور وائس پرنسپل مسز رفیعہ ارشد نے بھی خطاب کیا

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو :19نومبر کو سانگھڑ کی عوام تیر پر ٹھپہ لگاکر پی پی کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے۔ انورعلی رند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker