تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ شہرسےمتعدد دیہات کوملانےوالاواحدراستہ چھانگاروڈٹوٹ پھوٹ کاشکار

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ڈسکہ شہر سے متعدد دیہات کو ملانے والا واحد راستہ چھانگا روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار گہرے کھڈوں ، بکھری بجری اور نوکیلے پتھروںکی وجہ سے ٹریفک اور پیدل چلنا محال مقامی نمائندوں کی چشم پوشی شہریوں کا ڈی سی او سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ شہر سے کئی دیہاتوں چھانگا، جہانگیر، رب نواز کالونی وغیرہ کا ملاپ کرانے والا واحد راستہ چھانگا روڈٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے گہرے کھڈوں میں تبدیل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے سڑک کا نام ونشان تک مٹ چکا ہے اور سڑک پر بکھری بجری اور پتھر ٹریفک اور پیدل چلنے والوںکی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیںٹوٹی پھوٹی سڑک اور نکاسی آب کا بہتر بندوبست نہ ہونے کی بنا پر کئی گلی محلوںمیں پانی کھڑا رہنے لگا ہے جس سے مکھی مچھروںکی بہتات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عوامی نمائندوں کی عدم توجہی اور چشم پوشی کی وجہ سے علاقہ کے مکینوںکا کوئی پرسان حال نہیں علاقہ بھر کے لوگوں نے ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسکہ تا چھانگا روڈ کی تعمیر کے جلد از جلد احکامات جاری کرکے علاقہ کے مکینوںپر احسان عظیم کیا جائے
کرلیاہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: بلدیاتی انتخابات ، مسلم لیگ(ن) ہر یونین کونسل سے کلین سویپ کرے گی ،کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ،شیخ ضیاء اللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker