تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری ،نقدی ،موبائل ،پیٹر انجن ،الیکٹرک پارٹس سے محروم

ڈسکہ( نامہ نگار)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری ،نقدی ،موبائل ،پیٹر انجن ،الیکٹرک پارٹس سے محروم جبکہ بجلی چوی رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ گلوٹیاں خورد کا رہائشی منظور پٹھان کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ ملزمان ذوالقرنین ،قیصر اور ندیم نے روک کر اس سے نقدی 17ہزار 9سو رو پے اور موبائل فون چھین لیا ،تھانہ سٹی کے علاقہ پسرور روڈ کے رہائشی مشتاق احمدکے کارکانہ واقع سرکلر روڈ کے تالے توڑ کر عدنان عرف چاند بٹ تین لاکھ رو پے مالیت کے الیکٹرک پارٹس و دیگر سامان چرا کر لے گیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ،تھانہ صدر کے علاقہ گلوٹیاں خورد کے رہائشی آصف ولد شمس کے ڈیرہ اور ملحقہ تین ڈیروں سے نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں تین عدد پیٹر انجن چر اکر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ چوہدریاں کا رہائشی پیراں دتہ ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا کہ مخبر کی خاص اطلاع پر ایس ڈی او گیپکو سب ڈویژن نمبر2 رانا محمد صدیق نے ملزم کو رنگے ہاتھ پکڑ کر متعلقہ تھانہ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کروادیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانیوں ہم آ رہے ہیں، زمبابوے کھلاڑیوں کی ٹوئٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker