تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:شہریوں کوڈینگی سے خوف زدہ کرنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے

ڈسکہ( نامہ نگار)شہریوں کوڈینگی سے خوف زدہ کرنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے تا کہ اس کا سدباب کیا جا سکے ڈسکہ شہر میں زبانی دعوے تو کئے جا رہے ہیں لیکن عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے ابھی تک شہر میں کسی قسم کا کوئی اینٹی ڈینگی اسپرے کروایا گیا ہے اور نہ ہی صحت و صفائی کی صور تحال کو تسلی بخش قرار دیا جا سکتا ہے مکھیوں اور مچھروں نے شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے سارا دن مکھیاں کھانے پینے والی چیزوں پر بھنبھناتی رہتی ہیں جبکہ رات کولوڈشیڈنگ کے دوران مچھر سخت اذیت کا باعث بنے ہوئے ہیں مقامی ٹی ایم اے کو بارہا اس صورت حال سے آگاہ کر کے اسپرے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے لیکن اے سی کمروں میں بیٹھے اورگھروں میں یو پی ایس کی سہولت رکھنے والے آفیسرز کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،خادم اعلیٰ پنجاب کی سخت ہدایات کے باوجود صرف زبانی جمع خرچ کیا جا رہا ہے تمام آفیسرز صرف بینرز آویزاں کر کے ذاتی تشہیر کر رہے ہیں مقامی این جی اوز انجمن خدمت خلق،امن فاؤنڈیشن ڈسکہ،ینگ بلڈ بنک،ینگ ہمدرد فاؤنڈیشن اور تحفظ ویلفیئر فاؤنڈیشن، اس سلسلے میں محدود وسائل کے باوجود لوگوں کو گھر گھر آگاہی دیکر خدمات انجام دے رہی ہیں،ڈی سی او سیالکوٹ و دیگر حکام بالا سے اس امر کا فوری نوٹس لیکر اسپرے کروا کر صحت وصفائی کی صورت حال کو بہتر بنوانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے،مقامی ٹی ایم اے حکام سے اس سلسلے میں جب رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اسپرے کیلئے ادویات خریدی جا رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ڈکیتی چوری کی دو مختلف واقعات میں شہری نقدی ،موبائل فون ،طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker