تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:سب ڈویژن نمبر2گیپکوآفس میں شکایات درج کروانےسائلین ذلیل وخوارہوگئے

ڈسکہ(ذیشان انصاری) سب ڈویژن نمبر2گیپکو آفس میں شکایات درج کروانے اور اوور بل ٹھیک کروانے کیلئے جانیوالے سائلین ذلیل وخوار ہوگئے آفس میں تعینات اہلکاروں نے انسانیت کی تذلیل کرنا اپنا شیوہ بنالیا اہلکاروں نے سرعام منتھلی لگاناشروع کردی اعلیٰ حکام نوٹس لیں علاقہ کی سیاسی و سماجی حلقوں کی دہائی تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن نمبر2گیپکو سٹیڈیم روڈپر واقع آفس میں جانیوالے شکایات درج کروانے اوراوور بل ٹھیک کروانے کیلئے جانیوالے سائلین دفتر کے کئی کئی چکر لگاکر ذلیل و خوار ہوگئے دفتر کے اہلکاروں نے اپنوں کو نوازنا شرو ع کردیا غریب آدمی شکایت درج کروانے کیلئے باہرگیٹ پر کھڑا اپنی بار ی کا انتظار کرنے لگ پڑا دفترمیں تعینات اہلکاروں نے انسانیت کی تذلیل کرنا اپنا شیوہ بنالیا دفتر میں تعینات اہلکار پور ے علاقہ سے منتھلی وصول کرنے لگ پڑے اگرکوئی غریب آدمی منتھلی نہ دے تو سب ڈویژن نمبر2کے اہلکاروں نے ان کے بل بجلی میں کئی کئی سو یونٹ اضافی ڈال کر بل بھیجنا شروع کردئیے علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سب ڈویژن میں نمبر2گیپکو میں انسانیت کی تذلیل اور منتھلی وصول کرنے والے اہلکاروں کا نوٹس لیا جائے اور کارروائی کی جائے رابطہ کرنے پر ایس ڈی او نے بتایاکہ پورا دن اتنے کام ہوتے ہیں کہ سائلین کی شکایات سننے کو وقت ہی نہیں ملتا

یہ بھی پڑھیں  مسلم میڈیکل مشن کاکشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker