تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:گرڈاسٹیشن کا سوئچ خراب ہو جانےسے وزیرآباد فیڈرکی متواتر9گھنٹے بجلی بند

ڈسکہ(نامہ نگار)گرڈ اسٹیشن کا سوئچ خراب ہو جانے سے وزیر آباد فیڈر کی متواتر 9گھنٹے بجلی بند کر کٹ میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل بجلی بحال ہو جانے سے شائقین کرکٹ کے مایوس چہروں پر رونق آگئی تفصیلات کے مطابق گیپکو سب ڈویژن نمبر2کا علاقہ وزیر آباد فیڈر گرڈ اسٹیشن کا سوئچ خراب ہو جانے سے صبح 10بجے لے کر شام 7بجے تک بند رہا جس سے کاروباری دنیامفلوج ہو گئی اور گھریلوکام کاج میں بھی خواتین کو کافی مشکلات کا سامنا رہا جبکہ طویل دورانیہ بجلی کی بندش سے شائقین کرکٹ کے چہروں پر بھی سارا دن مایوسی چھائی رہی کہ انڈیا پاکستان کا کرکٹ میچ شروع ہع نے سے چند منٹ قبل بجلی بحال ہو نے سے شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لوگوں کا کہنا ہے کہ واپڈا ہلکاروں نے گرڈ اسٹیشن کے سوئچ خراب کا بہانہ بنا کر جان بوجھ کر سارا دن بجلی بند رکھی تھی تاکہ کرکٹ میچ کے وقت زیادہ بجلی خرچ ہو نے کا تناسب قائم رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:پولیس نے چھاپہ مار کرمنشیات فروش سے ہزاروں روپے کی چرس برآ مد کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker