تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:گردونواح میں پریس اور پولیس کی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی بھرمار

ڈسکہ ﴿نامہ نگار﴾ڈسکہ اور گردونواح میں پریس اور پولیس کی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی بھرمار پولیس کو دوران چیکنگ شدیدمشکلات کا سامنا شہریوں کاجعلی نمبر پلیٹ لگائے گھومنے والے گاڑی مالکان کے بلا امتیاز قانونی کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پرسبز رنگ کی پریس اور پولیس کی نمبر پلیٹ لگائے گھومنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے یہاں تک کہ ٹیکسی ڈرائیور، عام شہری، صحافیوں اور پولیس ملازمین کے عزیز واقارب اور دوست اھباب بھی سبز رنگ اور پولیس کے مونو گرام کی نمبر پلیٹیں اپنی گاڑیوں پر لگا کر قانون کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں جس سے ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کو دوران چیکنگ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سماجی اورشہری حلقوں نے آر پی او گوجرانوالہ محمد امین وینس، سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والوںکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:شیعہ علماء کونسل کاعباس ٹاؤن کراچی میں بم دھماکوں پراظہارافسوس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker