تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:امانت میں خیانت کر نے پرچار افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈسکہ(نامہ نگار)امانت میں خیانت کر نے پرچار افراد کے خلاف مقدمہ درج جبکہ غیر قانونی طور پر نہر سے ریت نکانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ فیروز کے ناگرہ کے رہائشی ظفر اقبال نے تقریبا تین سال قبل بیرون ملک جانے سے پہلے موضع حمزہ کھرولیاں کے رہائشی غلام حیدر،سیف اللہ اور افتخار کے پاس لاکھوں رو پے مالیت کے سات تولے کے زیورات بطور امانت رکھوائے اور واپس آنے پرزیور واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو ملزمان صاف انکاری ہو گئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ،دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر کے علاقہ دھیدووالی کے رہائشی رانا عبدالخالق نے عوامی روڈ کے رہائشی پرویز کو کار نمبری LWK/6256دو ہزار روہے روزانہ کرایہ پر دی لیکن پانچ ماہ گذرنے کے باوجود ملزم نے نہ تو کرایہ دیا اور نہ ہی گاڑی واپس کی گاڑی کی واپسی کے مطالبہ پر ملزمان صاف انکاری ہو گئے جبکہ تھانہ مو ترہ کے علاقہ بیڑھ میں ملزمان شہزاد غنی اور ارشد غیر قانونی طور پر نہر سے ریت نکا ل رہے تھے کہ محمد صدیق فیلڈ انسپکٹر سیالکوٹنے چھاپہ مار کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کر ادیا

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:نوجوان کی زندگی کا خاتمہ کرنے والے پولیس کے سرکاری مہمان بنا دیئے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker