تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:جعلی کھاد فروخت کرنے پر کمپنی کے مالک سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

daskaڈسکہ(نامہ نگار)جعلی کھاد فروخت کرنے پر کمپنی کے مالک سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت ڈاکٹرمحمد آصف ضیاء کو اطلاع ملی کہ تھانہ ستراہ کے علاقہ پہاڑی پور میں دکاندار نثار احمد اور غلام مصطفی جعلی کھاد فروخت کر رہے ہیں جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر دونوں دکانداروں سے کافی مقدار میں جعلی کھاد برآمد کرکے فرٹیلائزر کمپنی کے مالک سمیت تینوں افراد کے خلاف پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر وادیاجبکہ بمبانوالہ پولیس نے مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد سکنہ میترانوالی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں  کسی سیاسی پارٹی کی حمایت یا تشہیر کرنے کے حق میں نہیں ،ادکارعامر خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker