تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:صحافیوںاورپولیس کے باہمی تعاون سے جرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾صحافیوں اور پولیس کے باہمی تعاون سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مددمل سکتی ہے صحافت ایک مقدس شعبہ ہے صحافی ایک عام آدمی کے مسائل کو بھی اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی اوسرکل ڈسکہ طارق ظفر نے ڈی ایس پی آفس میں صحافیوں سے تعارفی میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ صحافی سرکاری اداروں اور بالخصوص پولیس کی خامیوں سے ہمیں آگاہ کریں تاکہ ہم اپنی ان خامیوں کو کنٹرول کرکے بہتر خدمات سرانجام دے سکیںصحافی جس طرح پولیس کی خامیوں کو منظر عام پر لاتے ہیں اسی طرح اچھے کاموں کی بھی حوصلہ افزائی کریںتاکہ پولیس کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے اس موقع پر چیئرمین پریس کلب شکیل اکرم ورک ،جنرل سیکرٹری رانا ارشاد ،فنانس سیکرٹری چوہدری ظہیر نذیر ،رانا غلام مصطفی ،کامران افضال ،ڈاکٹر امین رضا ،شیخ ضیائ اللہ ،ناصر محمودرانجھا،محمدارشد جٹھول ،توحید اقبال بٹ ،صفدر علی بٹ،رانا افضل ،رانا طاہر ،صوفی رضوان ،درے خان ،حاجی فاروق بٹ و دیگر صحافی بھی موجود تھے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی شہزادوڑائچ نے بھی خصوصی شرکت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button