تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:کوئٹہ میں شہید ہو نے والے افراد سے اظہار یکجہتی، احتجاج دھرنا

daskaڈسکہ(نامہ نگار)کوئٹہ میں ہو نے والے دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہو نے والے افراد سے اظہار یکجہتی ،احتجاج دھرنا ،ٹائر جلا کرگوجرانوالہ سیالکوٹ جی ٹی روڈ بلاک کئی گھنٹے ٹریفک بلاک ،تفصیلات کے مطابق تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ، شیعہ علماء کونسل ،انجمن امامیہ اور انجمن محمد آل محمد ،مختار فورس ودیگر شیعہ تنظیموں کے زیر اہتمام ناصر مہری ،حکیم شہباز نقوی ،اقبال زیدی ،کاظم عسکری ،پروفیسر اعجاز نقوی ،مولانا ثقلین ،غلام عباس کی زیر قیادت ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ،شیعہ علماء کونسل ،انجمن امامیہ اور انجمن محمد آل محمد ڈسکہ کے رہنما مولانا سید ثقلین عباس نقوی ،پروفیسر اعجاز اور سید غلام عباس نقوی نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکوئٹہ میں وحشت و دہشت کا خونی کھیل کھیلا گیا یہ پوری انسانیت کا قتل ہے کوئٹہ میں شیعان علی کا قتل عام انتہائی قابل مذمت ہے بعد میں ایک احتجاجی ریلی فوارہ چوک ڈسکہ سے چونگی نمبر8تک نکالی گئی جس نے سیالکوٹ گوجرانوالہ روڈ پر دھرنا دیا اور جی ٹی روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دیا احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ آج سر زمین پاکستان شیعہ قوم کے لیئے تنگ کر دی گئی ہے ایک گروہ ہے جو کبھی پشاور کبھی کراچی کبھی گلگت اور کبھی کوئٹہ میں قتل عام کر رہا ہے اور حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے کوئٹہ میں لوگ مر رہے ہیں اور وزیر اعلی بلوچستان غیر ملکی دوروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں حکومت عملا ناکام ہو چکی ہے اور شیعہ قوم پر زور مطالبہ کر تی ہے کہ بلوچستان کو فورا فوج کے حوالے کیا جا ئے تا کہ شیعہ قوم کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے تاہم رات گئے تک احتجاجی دھرنا جا ری رہا ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:نواز شریف امیدکی آخری کرن اور قوم کے نجات دہندہ ہیں،پرویز بٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker