تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:تحصیل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کامنفرد اعزازہے

daskaڈسکہ(نامہ نگار)تحصیل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کا منفرد اعزاز جلسہ تقسیم انعامات میں سکول نے میلہ لوٹ لیا اور پیشتر انعامات اپنے نام کر لیئے امسال گورنمنٹ ہائی سکول تلہاڑہ میں منعقدہ جلسہ تقسیم انعامات زیر صدارت محمد حفیظ سینئیر ہیڈ ماسٹر و تحصیل صدر ایسوسی ایشن ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ مہمان خصوصی تھے گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کی جمناسٹک،بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس ،رائفل شوٹنگ،اتھلیٹکس ،ہینڈ بال ،باسکٹ بال ،کراٹے کی ٹیم نے اول اور ہاکی ،سائیکل ریس ،کراس کنٹری کی ٹیم نے دوم پوزیشن حاصل کیہے اس بہترین کارکردگی کا سہرا سکول کے سینئیر ہیڈ ماسٹر چودھری اعجاز الحق،ڈپٹی ہیڈ ماسٹر علی مسلم ساہی ،ٹیموں کے انچارج حضرات محمد سرور شہزاد PET،نصیر گھمان ،عمران اقبال ،راحت مسعود ،خالد محمود چشتی ،ثناء اللہ ،لیاقت علی ساہی ،نعیم احمد ،عصمت اللہ ،خالد محمود بسراء شوکت حسین نقوی ،سید محمد آصف نعیم کے سر ہے اس طرح سکول نے تحصیل سطح پر مجموعی طور پر اتھلیٹکس ٹرافی اور جنرل ٹرافی حاصل کی تحصیل بھر کے تعلیمی ،ادبی ،سماجی ،سیاسی حلقوں نے سکول کے سربراہ اور اساتذہ کو مبارک باد دی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker