تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:دوران ڈکیتی 2نوجوان رات بھرتڑپتے رہے پولیس تھانوں کی حدودکاتعین نہ کرسکی

daskaڈسکہ(نامہ نگار)دوران ڈکیتی مزاحمت پرزخمی ہو نے والے 2نوجوان رات بھر تڑپتے رہے پولیس رات گئے تک تھانوں کی حدود کا تعین نہ کر سکی واقعات کے مطاقب موضع ابن والی کے رہائشی 25سالہ شاہد فاروق اور 15سالہ ذوالقرنین اپنی موٹر سائیکل پر سوار اپنے گاؤں سے تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ ٹھکر کے میں کسی عزیز کو ملنے کے لیئے آرہے تھے کہ پولیس باؤنڈری تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ ٹھکر کے کے قریب پہلے سے ناکہ لگائے لوٹنے میں مصروف 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤنے روکنا چاہا نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شاہد فاروق اور ذوالقرنین زخمی ہو کر گر پڑے اور ملزما ن موقع سے فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ اروپ اور پولیس تھانہ بمبانوالہ موقع پر پہنچ گئے اور رات گئے تک تھانہ کی حدود کا تعین نہ کر سکے بالآخر تھانہ بمبانوالہ پولیس کو ہار ماننا پڑی اور دوران ڈکیتی زخمی ہو نے والے نوجوانوں کو سول ہسپتال ڈسکہ داخل کر ادیا گیا تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں  ایک آبدیدہ حقیقت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker