تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:دہشت گردی اورجہالت کےخاتمہ کیلئے تعلیم کوعام کرناہوگا، ڈائریکٹرامن فاؤنڈیشن

School Pic 22ڈسکہ( نامہ نگار )دہشت گردی اور جہالت کے خاتمہ کیلئے تعلیم کو عام کرنا ہوگا اس سلسلے میں نجی تعلیمی وسماجی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر امن فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر ناصر حسین علوی نے موضع سورنگیاں میں ایک مقامی نجی تعلیمی ادارے اسماعیل ایجوکیٹرز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے ہمارے آنے والے کل کو روشن و تابناک بنانے کے ضامن ہیں دیہی علاقوں میں موجودتعلیمی ادارے مناسب حکومتی سرپرستی سے محرومی کے ساتھ ساتھ بے شمار مسائل کا شکار ہونے کے باوجود قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اہل ثروت کو چاہئے کہ وہ دیہی علاقوں میں موجود اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے اداروں کی سرپرستی کریں تا کہ وہ بہتر انداز میں علم کو فروغ دے سکیں سماجی رہنما نعمان علی غوری نے کہا کہ تقسیم انعامات سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے اور بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے نجی تعلیمی اداروں بچوں میں اعتماد سازی کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں اس موقع پرمحمد اسماعیل ،مجاہد اسماعیل،محمد مبشر،ثقلین عباس،عمیر مرزا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ (

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button