تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:کچی آبادی کےمکینوں کومالکانہ حقوق دینے کی تقریب چارگھنٹےتاخیرکاشکار

daska pic 2ڈسکہ(نامہ نگار)کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی تقریب چار گھنٹے تاخیر کا شکار ،ڈی سی او سیالکوٹ کی عدم موجودگی میں اے سی ڈسکہ نے مالکانہ حقوق کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پرعوام دوست پالیسی کے تحت تحصیل ڈسکہ میں 31کچی آبادیوں کے 961گھرانوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لیئے نواز شریف سٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل تھے جوگھنٹوں انتظار کے باوجود نہ پہنچ سکے جس سے صبح سے ہی انتظار میں بیٹھے سینکڑوں خواتین و مرد میں تشویش پائی جانے لگی ڈی سی او سیالکوٹ کی عدم آمد پرچار گھنٹوں کے انتظار کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ظہیر عباس چٹھہ ،سابق ایم این اے صاحبزادہ سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ ،سابق ایم پی اے چوہدری جمیل اشرف ،تحصیلدار اقبال شاہد نے لوگوں میں مالکانہ حقوق کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے اس موقع پر لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب کے اس اقدام کو سراہا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button