تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

daskaڈسکہ (نامہ نگار) نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ایک شدید زخمی تفصیل کے ڈسکہ کے نواحی علاقہ برج چیمہ کا رہائشی عثمان اپنے چچا زاد کزن عبدالستار کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار گاؤں سے ڈسکہ کی جانب اپنے رشتہ داروں کو ملنے کے لئے آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ روڈ پر بسم اللہ سی این جی کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کارنے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کی وجہ کے نتیجہ میں محمد عثمان اکبراور عبدالستار شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ لے جایا گیا جہاں پر عثمان اکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا متوفی عثمان اکبر بسلسلہ روز گار بیرون ملک مقیم تھا اور اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے پاکستان آیا ہوا تھا اور کل متوفی نے بیرون ملک واپس جانا تھا کہ وہ حادثہ کا شکار ہو گیا سٹی پولیس نے نامعلوم کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاک فضائیہ کا سومیانی فائرنگ رینج میں کامیاب میزائل تجربہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker