تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ٹریفک کے3مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 نوجوان جاں بحق

ڈسکہ(نامہ نگار) ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دوافراد شدید زخمی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محمد پورہ کے رہائشی محمد اقبال کا 22سالہ بیٹا عمراقبال اس کی والدہ ا اور رشتہ دار مقصودہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبری جی ا ے کے 4760پر سوار ہوکر گوجرانوالہ سے والدہ کی دوائی لیکر واپس اپنے گھر آرہا تھا جب وہ موضع گلوٹیاں کے قریب پہنچا توموٹرسائیکل سامنے سے آنیوالے اینٹوں کے لدی گدھا گاڑی جس کو محمد ارشد رحمانی چلا رہاتھا سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا عمراقبال اس کی والدہ45 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مقصود بی بی شدید زخمی ہوگئی جس کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے متوفی عمر اقبال دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جبکہ والد بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے پولیس نے جاں بحق ہونیوالے ماں بیٹے کی نعشیں اس کے ورثاء کے حوالے کردیں، موضع بمبانوالہ کارہائشی 18سالہ نوجوان اسد گزشتہ روز اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر موضع کنڈن سیان کام کے سلسلہ میں جارہاتھا جب وہ گاؤں کنڈن سیان کے قریب پہنچاتو اس کو سامنے سے آنیوالی تیزرفتارکار جس کو عبدالرحمان چلارہاتھا نے زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال لایاجارہاتھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،تھانہ موترہ کے علاقہ گنجیانوالہ کارہائشی فلک شیر اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہو سیالکوٹ جارہاتھا جب و ہ موضع آڈھا کے قریب واقع پیٹرول پمپ کے قریب پہنچاتو اس کو پیچھے سے آ نیوالی تیزرفتار بس نمبر ی ٹی ایس اے 2156نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جس کوطبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لایا گیاجہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اس کو سیالکوٹ ریفر کردیاگیا ہے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!