تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈسکہ میں یکے بعد دیگرے ڈکیتی ،چوری کی وارداتیں

daska cityڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں یکے بعد دیگرے ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں کا مال و زرسمیٹ کر فرارجبکہ نوسر باز نے باراتی کو رقم سے محروم کردیاتفصیل کے مطابق موضع گاگا کا رہائشی فدا حسین اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوارجا رہا تھا کہ پسرور روڈ نزد دھیدوالی کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد نے روک کر ان سے 23ہزار نقدی اور دو عدد موبائل فون چھین لیئے اور فرار ہو گئے،تھانہ موترہ کے علاقہ سدرہ بدرہ میں واقع بینک کے تالے توڑ کر نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے سیکورٹی کیمرے ،کمپیوٹر زلے گئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش میں ناکام رہے صبح بینک آنے پر واردات کا علم ہوا جبکہ طالب حسین نامی شخص بارات کے ساتھ مقامی میرج ہال آیا ظفر اقبال نامی نوسر باز نے اس کی جیب سے پرس نکال لیا جس میں نقدی2ہزار روپے اور ضروری کاغذات لے کر بھاگنے لگا تاہم لوگوں نے اسے پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا تھانہ موترہ، صدر اورسٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button