تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں ایک ریلی جامع مسجد نورسےنکالی گئی

daska cityڈکہ( نامہ نگار)جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ایک ریلی زیرقیادت قاری خالد محمود جامع مسجد نور سے نکا لی گئی جس میں مدرسہ کے ننھے منے بچوں کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی میں شرکا ء نے سبز جھنڈے اور بینرز اٹھا رکے تھے جبکہ شرکا ء کا جو ش خروش دیدنی تھا۔ ریلی میں سابقہ یونین ناظم ظفر اقبال ڈار ،مولا نا ضیاء الحق کے علاوہ دیگر علما ء شامل تھے ریلی کا لج روڈ سے میلا د چوک ،کچہری روڈ ،بنک روڈ ،لا ری اڈہ سرکلر روڈ سے ہو تی ہو ئی کا لج روڈ میں اختتام پذیر ہو ئی شرکا ء بار گا ہ رسالت میں درودوسلام کا نذرانہ عقیدت پیش کر تے رہے جبکہ علما ء کرام نے حضورﷺ کی سیرت حسنہ پر روشنی ڈالی۔ ریلی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پو لیس کے نوجوان بھی ہمراہ تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرومیں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص،ٹلے والی مسجد،محلہ ہائی سکول نمبر 2کے گلی محلوں کی نالیاں گندگی سے بھر گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker