تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:مہنگےداموں اشیاء،اورگیس فروخت کرنے کے جرم میں دکانداروں کےخلاف مقدمات درج

daska cityڈسکہ(نامہ نگار)مہنگے داموں اشیاء ،اور گیس فروخت کر نے کے جرم میں4دکانداروں اور امانت میں خیانت کرنے پر6افراد کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ میں دکاندار محمد عدنان اور جمیل مہنگے داموں ایل پی جی گیس فروخت کر رہے تھے ،موضع ستراہ میں دکاندار آفتاب اور اعظم کے خلاف چنے مہنگے داموں فورخت کرنے کے جرم میں نائب تحصیلدار /مجسٹریٹ درجہ اول چوہدری گلزار احمد نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر وادیئے جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ نئی آبادی سوہاوہ کے رہائشی محمد نواز نے ملزم شبیر حسین کے ساتھ مل کر سٹیل مل بنا رکھی تھی کہ ملزمان شبیر حسین وغیرہ 6افراد نے دھوکہ دہی سے چیک بک کے ذریعے رقم نکلوا کر خر د برد کر لی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button