تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ کی مسیحی برادری کی طرف سے پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد

daska cityڈسکہ(نامہ نگار)سانحہ پشاور میں خود کش حملے میں ہلاک ہو نے والوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ڈسکہ کی مسیحی برادری کی طرف سے پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد پرامن احتجاجی ریلی سینٹ مارکس چرچ مشن کمپاؤنڈ سے شروع ہوئی جو زیرقیادت پادری عارف این ڈین ،آغانجیب داؤد خاں ایڈووکیٹ ،محبوب سموئیل،عدنان ،احسان بھٹی،شان محمود،،سجاد کشور وغیرہ نکالی گئی ریلی مشن کمپاؤنڈ سے ریسٹ ہاؤس چوک ،سول چوک،لاری اڈہ اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہو تی ہو ئی سمبڑیال روڈ پر مسیحی چرچ میں اختتام پزیر ہوئی ریلی سے پادری عارف این ڈین نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کوہاٹی گیٹ پشاور میں ہونے والے واقعے میں جو کوئی بھی ملوث ہیں اس کا کسی بھی مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے ہمارا مذہب ہمیں امن ،ایمان کی تلقین کرتا ہے۔جس کسی نے بھی یہ گھناؤنی حرکت کی ہے اسے سزا ملنی چاہئیے اس موقع پر آغانجیب داؤد ایڈووکیٹ نے ایم پی اے آصف باجوہ کو یادداشت پیش کی اس موقع پر آصف باجوہ نے اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ اورحکومت اس واقعہ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی حرکت کی ہمت نہ ہوریلی کے اختتام پر پادری عارف این ڈین نے پاکستان کی سلامتی اورسانحہ پشاور میں ہلاک ہو نے والوں کے لئے دعائے مغفرت اورزخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کیلئے دعاکی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ رانا ذوالفقار احمد بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button