تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ٹی ایم اےنااہلی،فواروں میں کھڑا بارشوں کا گندہ پانی وبائی امراض کا موجب بننےلگا

ڈسکہ(نامہ نگار)ٹی ایم اے ڈسکہ کی نااہلی،شہر کی خوبصورتی کے تعمیر کیئے گئے فواروں میں دیر سے کھڑا بارشوں کا گندہ پانی وبائی امراض کا موجب بننے لگا، ڈسکہ شہر اور گردونواح میں صفائی کے ناقص انتظامات شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اورگلیوں محلوں میں کھڑا گندہ پانی مکھیوں اور مچھروں کی آماجگاہ بن گیا شہر بھر میں موذی وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ تفصیل کے مطابق تی ایم اے ڈسکہ کی سستی اور نااہلی کے باعث ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں گندگی کے پہاڑ کھڑے ہیں اور لاکھوں رو پے کی جدید مشینری خریدنے کے باوجود سیوریج کے غلط نظام اور صفائی میں سستی کر نے کی وجہ شہر کے کے بارونق علاقوں محلہ محمد پورہ ،گلہ گجراں والا ،گلہ مسجد نوابدین والی ،سمبڑیال روڈ ،،ڈسکہ کلاں ،پسرور روڈ ،کالج روڈ میں سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہو نے کی وجہ سے اہل علاقہ اس گندے پانی سے گذرنے پر مجبور ہیں بچے بوڑھے ،مرد وحضرات اس گندے پانی سے گذر کر جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ گندا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے علاقہ میں مکھیوں مچھروں کی بہتات ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بچے بڑے ہیضہ ،ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں ٹی ایم اے کی غلط حکمت علمی سے مختلف چوک ،سکولوں ،کالجوں کے باہر 37لاکھ رو پے کی خطیر رقم سے آٹھ عدد فوارے تعمیر کیئے گئے جن میں انتہائی ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا شہر کی خوبصورتی کے تعمیر کیئے گئے ان بند فواروں میں کوڑا کرکٹ اور دیر سے کھڑا بارشوں کا گندہ پانی مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہا ہے جس کی وجہ سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے شہر کی سیاسی سماجی رفاہی تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ فواروں میں کھڑے پانی اور کرکٹ کو نکال کر فواروں کو ریگولر چلایا جائے تاکہ مکھی مچھر کی افزائش کا خاتمہ ہو سکے ٹی ایم او اسد شاہ ،چیف سینٹری انسپکٹر آفتاب باجوہ کو بار بار اطلاع دینے پران کے کان پر جوں تک نہ رینگی اہل علاقہ نے کمشنر گوجرانوالہ ،ڈی سی او سیالکوٹ ،اے سی ڈسکہ ذوالفقار علی باگڑی سے مطالبہ کیا کہ ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں کھڑے گندے پانی کی نکاسی کا فورا انتظام کیا جائے اور صفائی کے انتظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ راتوں کوشہری سکون کی نیند سو سکیں اس ضمن میں ٹی ایم او ڈسکہ نے سید اسد شاہ نے کہا کہ علاقہ میں صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لئے نئی مشینری خریدی گئی ہے اور صفائی کے انتظامات پہلے سے بہتر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:ڈاکو دن دیہاڑے نوجوان سے موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker