تازہ ترینعلاقائی

سی این جی مسافر گاڑیوں کو بند کر نے پر ڈسکہ کے ڈرائیورون کا ایک پرامن احتجاجی جلوس

daskaڈسکہ(نامہ نگار)حکومت کی جانب سے سی این جی مسافر گاڑیوں کو بند کر نے پر ڈسکہ کے ڈرائیورون نے زیر قیادت ادا مینجر سید محمود شاہ اور آصف ایک پرامن احتجاجی جلوس لاری اڈا سے نکالا شرکاء جلوس نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرانسپورٹ کو بحال کر نے کے مطالبات درج تھے جلوس لاری ادا ،بینک روڈ ،کچیری روڈ سے ہو تا ہوا واپس لاری اڈا میں پرامن طور پراختتام پذیر ہو ا شرکا ء جلوس نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ سی این جی ٹرانسپورت بحال کی جائے تاکہ ہم بھی اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ٹرانسپورٹروں کو بلا سود قرضے دے کر پبلک سروس ٹرانسپورٹ کو ڈیزل سے سی این جی پر تبدیل کروایا مگر موجودہ حکومت نے آکر سی این جی پبلک ٹرانسپورٹ ختم کر نے کا حکم سنادیاجس سے ٹرانسپورٹ شددی معاشی بحران کا شکار ہو رہی ہے اور سی این جی ختم ہو نے کے ساتھ ساتھ پٹرول پر کرایہ بڑھانے پر بھی مجبور ہے جس کا اثر عام آدمی کو ہو گا شرکا ء جلوس نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ سی این جی کی ٹرانسپورٹ کو فوری بحال کیا جائے اگر سی این جی ٹرانسپورٹ کو بحال نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کا سلسلہ پورے ملک تک بڑھادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں جاری 16 ویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا کے نمائندوں کا پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker