تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ٹی ایم اےکےکلرک سےسرکاری ریکارڈ چھیننے، دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ ٹی ایم اے کے کلر ک سے سرکاری ریکارڈ چھیننے اور فون پر دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کا کلرک خرم شہزا د گزشتہ روز اپنی ڈیوٹی پر موجودتھاکہ اسی دوران گلی باغ والی کارہائشی خلیل بٹ ولد محمد شریف اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کلرک کے کمرہ میں آگیااور کہاکہ ان کی کمپیوٹرائز ڈ پرچیاں بناکر دوں ان کے پاس کاغذات نامکمل ہونے پر کلرک نے انکار کردیاتو خلیل بٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کلرک سے تمام سرکاری ریکارڈ چھین لیا آس پاس لوگوں نے منت سماجت کرکے خلیل بٹ اور اس کے ساتھیوں سے سرکاری ریکارڈ کلرک کو واپس دلایا تو ملزمان کلرک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرا ر ہوگئے اس کے بعد خلیل بٹ نے کلرک خرم شہزاد کو فون کرکے دھمکیاں دیں کہ اگر تم نے کمپیوٹرائزڈ پرچیاں بنا کر نہ دیں تو میں تمہیں جان سے مار دونگا پولیس نے کلرک کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button