تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈکیتی وچوری کی وارادتیں شہری زیورات ‘نقدی‘موبائل فون ‘بھینسیں ‘بچھڑے ‘چھترے لٹابیٹھے

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ ڈکیتی و چوری کی وار ادتیں شہری طلائی زیورات ‘نقدی ‘موبائل فون ‘بھینسیں ‘بچھڑے ‘چھترے لٹا بیٹھے تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ ٹوٹیانوالہ کی رہائشی خاتون مجیداں بی بی زوجہ محمد مشتاق کا بیٹا علی رضا گزشتہ رات اپنی گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل گھر کے اندر کرنے لگاتواسی دوران چار مسلح ڈاکووحید ‘عادل بٹ‘عمر حیات ایک کس نامعلوم کے ہمراہ گھر میں گھس آئے اور آتے ہی اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر طلائی بالیاں ‘چوڑیاں انگوٹھیاں ‘نقدی 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہوگئے تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ نکا کیلہ کے ر ہائشی زمیندار غلام رسول اپنے ڈیرہ پر سویاہواتھاکہ آٹھ نقاب پوش ڈاکو اس کے ڈیرہ پر آگئے اور زمیندار کو کمرہ میں بند کرکے 5بھینسیں ‘ایک کٹا‘ایک وچھا چوری کرکے لے گئے موضع موترہ کارہائشی محمد عمران گزشتہ روز اپنی دوکان پر بیٹھاہواتھاکہ اسی دوران ملزم اکرم اس سے پانچ ہزار روپے کا چینج لینے آیا اور جاتے وقت دوکان سے صابن کی پٹیاں چوری کرکے لے گیا تھانہ سٹی کے علاقہ رنگانوالہ کارہائشی ظفر اللہ اپنے دو چھترے ڈیرہ پر باندھ کر گیا جب واپس آیاتودیکھا اس کو ملزم مشتاق چوری کرکے لے گیاتھا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں

یہ بھی پڑھیں  مادھوری کی فلم’گلاب گینگ ‘کا ٹائٹل سونگ ’گلابی‘ ریلیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker