تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:رفع حاجت کیلئے جانے والی خاتون کو اغوا کرلیا

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ رفع حاجت کیلئے جانے والی دوشیزہ کو خاتو ن سمیت5افراد نے اغوا کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ دھرم کوٹ کے رہائشی عبدالحمید کی جواں سالہ پوتی ﴿ک﴾ رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں گئی لیکن کا فی دیر تک واپس نہ آنے پر گھر والوں کی تشویش ہو ئی پتہ کر نے پر معلوم ہوا کہ ﴿ک ﴾ کو ملزمان غلام عباس ،زاہد ،ثریا بی بی ،حاکم اور پرویز اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس نے مغویہ کے دادا عبدالحمید کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button