تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:پولیس نے5ملزمان سے ہیروئین ،چرس ،شراب برآمد کرلی

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾سرکل پولیس نے 5ملزمان سے ہیروئین ،چرس ،شراب اور چالو بھٹی برآمد کر لی تفصیل کے مطابق صدر پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی موضع آدمکے چیمہ میں ملزم امجد پرویز سے 3بوتل شراب ،موضع مندرانوالہ میں ملزم مجاہد عباس سے80گرام ہیروئین،تھانہ ستراہ کے علاقہ کوٹ موکھل میں ملزم یوسف شراب کشید کر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر چالو بھٹی پانچ بوتل شراب برآمد کر لی ،سٹی پولیس نے دوران گشت گلہ شہیداں میں ملزم ذاکر سے 3بوتل شراب اور پل نہر چیمہ میں ملزم سجاد سے250گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے علاوہ از     یں سٹی پولیس نے اشتہاری مجرم محمد اسلم عرف گوگا سکنہ شہا ب پورہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  ترک فضائیہ نے سرحدی خلاف ورزی پر جنگی طیارہ مار گرایا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker