تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:مسلح ڈاکوئوں نےمیاں بیوی کولوٹ لیا،8ملزمان مٹی اوردرخت چرالےگئے

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ 3مسلح ڈاکوئوں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا ، 8ملزمان مٹی اور درخت چرا لے گئے جبکہ بجلی چور گرفتارتفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ گڑھا کلاں کا رہائشی محمد نواز اپنی بیوی کے ہمراہ جا رہاتھا کہ موضع گوجرہ کے قریب ملزم غلام رسول ،نویداور ایک نامعلوم نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے نقدی5ہزار رو پے ،دو عدد موبائل فون ،6عدد طلائی چوڑیاں،ایک عدد طلائی کڑاچھین کر فرار ہو گئے ،دوسرے واقعہ میں تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ جنڈو ساہی کے رہائشی طاہر محمود کی اراضی سے ملزمان نذیر ،صادق ،مالک ،صداقت،رفاقت ،ندیم ،خالد ،نسیم نے درخت اور مٹی چرا لی تیسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ مشن کمپائونڈ میںخلیل احمد ڈائیریکٹ کنڈیاں ڈال کر بجلی چوری کررہا تھا کہ گیپکو ملازمین نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ایس ڈی ای واپڈا نمبر1نے مقدمہ درج کروادیا جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ بھلووالی کا رہائشی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر موجود تھا کہ چوری کی نیت سے دو ملزمان گھر میں داخل ہو ئے اہل خانہ نے ایک ملزم حسن کو موقع پر پکڑ لیا جبکہ اس کا نامعلوم ساتھی فرار ہو گیا متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں  ہماری سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،افغان صدراشرف غنی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker