تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:چادرچاردیواری کاتقدس پامال ،مہمان آئی خاتون سمیت3افرادلہولہان

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾چادر چار دیواری کا تقدس پامال ،مہمان آئی خاتون سمیت3افرادلہولہان تفصیل کے مطابق حبیب آباد تحصیل پسرور کی بشری بی بی اپنے خاوند محمد عاجز کے ہمراہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھولا موسی میں اپنی بیٹی کی تیمارداری کیلئے آئی ہو ئی تھی جہاں پر دیہہ کے رہائشی حاجی افتخار احمد جنجوعہ بھی بیٹھا ہوا تھاکہ اسی اثنا ئ میںدیہہ کا رہائشی ملزم رانا ذیشان ولد محمد سلیم اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگیا اورگھرمیںداخل ہو کر حاجی افتخار احمد پر تشدداور گالی گلوچ شروع کردی جس کومنع کرنے پر ملزمان طیش میں آگئے اور چاقو کے وار سے بشری بی بی کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے، دوسرے واقعہ میںتھانہ موترہ کے علاقہ دھرم کو ٹ کے رہائشی امجد علی کا قمر عباس وغیرہ کے ساتھ جگہ کا تنازعہ چل رہا تھا کہ گذشتہ روز امجد علی کا بیٹا یعقوب ترگڑی شریف گیا ہوا تھا کہ ملزمان قمر عباس ،گلزار ،بابر اور اسلم نے زدوکوب کر کے یعقوب کو مضروب کردیا ،تیسرے واقعہ میںتھانہ موترہ ہی کے علاقہ بھلووالی کے رہائشی محمد یعقوب سے ملزمان عدنان ،شمس نے سودا سلف خریدا محمد یعقوب نے سودے کے پیسے مانگے تو ملزمان نے اسے زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیامتعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker