تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹےسےتجاوز، شہری بلبلا اٹھے

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے تجاوز کرگیاشہری اور کاروباری حلقے بلبلا اٹھے ایکسئین واپڈا ڈسکہ اور دوسرے عملہ کی خاموشی حقائق کے مطابق جھلسادینے والی گرمی میں واپڈا کی جانب سے حکومتی احکام کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہو ئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھر پور طریقہ سے جاری رکھا ہوا ہے جس کا دورانیہ 18گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے اس بارے میں جب ایکسیئین ڈسکہ سے موقف معلوم کیا گیا تو محمد خلیل مغل نے ٹال مٹول کرتے ہو ئے روایتی بہانہ بناکر عوامی سماجی سیاسی کاروباری حلقوں کو ٹرخانا شروع کر رکھا ہے ڈسکہ کی عوام نے وزیر پانی و بجلی احمد مختیار اور چیئرمین گیپکو سے اس ابتر صورتحال بارے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کلبھوشن کی سزا موت پر نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker