تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:نامعلوم چورکارخانےسےلاکھو ں روپے مالیت کی مشینری اورنقدی لےگئے

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾نامعلوم چور کارخانہ کے تالے توڑ کر لاکھو ں روپے مالیت کی مشینری ، نقدی اور ڈیرہ سے پیٹرانجن چرا کر لے گئے جبکہ دو ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمدتفصیل کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ لاری اڈا کے رہائشی عثمان مجید کے پسرور روڈ پرواقع کارخانہ سے نامعلوم چور بیرونی دروازہ توڑ کر تین لاکھ رو پے مالیت کی مشینری گرینڈر اور دراز سے 25ہزار رو پے نقدی بھی چر ا کر لے گئے سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہتھانہ صدر کے علاقہ گلوٹیاں کلاں کے رہائشی زمیندار محمد اقبال نے کھیتوں کوسیراب کرنے کیلئے پیٹرانجن لگارکھاتھا وہ ڈیرہ سے گھر کھانا کھانے آگیاتواس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور اس کا پیٹرانجن چوری کر کے لے گئے اس نے تلاش شروع کی تواس کو معلوم ہواکہ اس کا پیٹرانجن ذکائ اللہ وغیرہ چار افراد نے چوری کیا ہے علاوہ ازیں سٹی پولیس نے گرفتار اشتہاری مجرم محمد آصف عرف آسو سکنہ محلہ اسلام آباد اور فیاض عرف کٹا سکنہ گلہ تیلیانوالہ کے دوران تفتیش انکشاف پر سیالکوٹ بائپاس اور پل نہر بھروکی سے ایک ایک ناجائز پسٹل30بور بمعہ آٹھ عدد گولیوں کے برآمد کرکے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا

یہ بھی پڑھیں  جو لوگ آج پارلیمنٹ کو گالیاں دے رہے ہیں وہ کس منہ سے اس پارلیمنٹ کے ممبر ہیں، نوازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker