تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:آٹھ افراد نےگھرمیں گھس کرلڑکی سے زبردستی نکاح نامہ پردستخط کرالیئے

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾دو خواتین سمیت آٹھ افراد نے زبردستی گھر میں گھس کر دوشیزہ سے زبردستی نکاح نامہ پر دستخط کر الیئے جبکہ بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ بھگت پور کے رہائشی ضعیف العمر محمد غضنفر اور اسکی بیٹی ﴿ص﴾گھر میں موجود تھی کہ اس کا بہنوئی عبدالغفار ،راشد محمود ،شکیلہ زوجہ راشدمحمود،اسرااحمد ، ملک عباس،نسرین زوجہ ملک عباس ،نسیم اور مولوی منور حسین زبردستی گھر میں داخل ہو ئے اور﴿ص﴾سے عبدالغفار کا ساتھ نکاح کے بارے میں پوچھا جسے اس نے قبول کرنے سے انکار کردیا جبکہ ملزمان نے زبردستی نکاح نامہ پر اس سے دستخط کر الئے یاد رہے کہ ﴿ص﴾ کی بہن شبینہ کی عبداالغفار کے ساتھ شادی ہو ئی تھی جو پانچ روز قبل انتقال کر گئی تھی ملزم عبدالغفار اپنی سالی ﴿ص﴾ کے ساتھ نکاح کا خواہشمند تھا لیکن اس کے انکار پر اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زبردستی نکاح نامہ پر دستخط کر الیئے جبکہ تھانہ ستراہ کے علاقہ رتہ باجوہ کے رہائشی منور حسین نے اصغر بیگ کو کاروبارکے سلسلہ میں 10لاکھ رو پے بطور قرض دیئے جس کے عوض ملزم نے موضع سرانوالی کے مقامی بینک کا چیک دے دیا جو مقررہ تاریخ پر بینک لے جانے پر بوگس ثابت ہوا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker