تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: پانچ افراد نے 18سالہ دوشیزہ کو اغو اکرلیا

ڈسکہ(نامہ نگار) پانچ افراد نے 18سالہ دوشیزہ کو اغو اکرلیاجبکہ تین افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پرتشدد ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ دھامونکے درویشکے کے رہائشی محمد افضل کی18سالہ ہمشیرہ (گ) گھر میں اکیلی موجودتھی جسے اس کی عدم موجودگی میں ملزمان محسن ‘وقاص‘محمد یونس‘صغیر احمداور عمران گاڑی میں ڈ ال کر نامعلوم مقام کی طرف اغواکرکے لے گئے ہیں اور جاتے وقت گھر سے نقدی 20ہزار روپے اور سات تولہ طلا ئی زیورات بھی لے گئے جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ سیداں کی رہائشی خاتون رضیہ ندیم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ ملزم عمر بٹ و غیرہ تین افراد مسلح آتشیں اسلحہ اس کے گھر میں گھس آئے اور آتے ہی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ہوائی فائرنگ کرناشرو ع کردی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا گولیوں کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ اکٹھے ہوگئے تو ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرا ر ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

یہ بھی پڑھیں  ایک اور اجمل قصاب ،بھارت کا نیاٹوپی ڈرامہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker