تازہ ترینعلاقائی

راستہ نہ دینےکاتنازعہ،40سےزائد افراد کی سابق سیکرٹری بار کے ڈیرے پرفائرنگ

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾راستہ نہ دینے کاتنازعہ پر40سے زائد افراد کی سابق سیکرٹری بار کے ڈیرے پر گھنٹوں اندھادھند فائرنگ علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا دیہاتی گھروں میں دبک گئے علاقہ میں شدید خوف و ہراس ایک شخص زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ گہکول کے بورے خان کے لوگ ٹریکٹر پر سوار تھے جبکہ سابق سیکرٹری بار رانا خالد عباس کے عزیز پیدل جارہے تھے کہ ٹریکٹر اوپر چڑھانے کی کوشش کی جس پر معمولی تکرار ہو گئی جس پر دن دیہاڑے بورے خان وغیرہ 40سے زائد افراد جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے آئے اور ڈیرے کو چاروں اطراف گھیر کر خوف و ہراس پھیلانے اور قتل کی نیت سے گھنٹوں اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونجتا رہا اور شدید خوف و ہراس کی وجہ سے دیہاتی گھروں میں دبک گئے اور قریبی ڈیرے ویران ہو گئے اور فائرنگ سے رانا خالد عباس کا ایک عزیز زمان شدید زخمی ہو گیا واقع کی اطلاع ہوتے ہی صدر پولیس اپنے انچارج ذوالفقار وڑائچ کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی اور تمام ثبوت قبضہ میں لے لئے ہیںجومصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  سبی: زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے جو بتا کر نہیں آتی ،نورالحق کاکڑ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker