تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:چوری کی تین وارداتوں میں چورموٹرسائیکلیں اورسکریپ چراکرلےگئے

ڈسکہ(نامہ نگار)چوری کی تین وارداتوں میں چور موٹر سائیکلیں اور سکریپ چرا کر لے گئے تفصیل کے مطابق ڈسکہ کے نواحی علاقہ ڈھلم بلگب کا رہائشی سمیع اللہ اپنی اپلائیڈ فار موٹر سائیکل پر سوار تھانہ صدر کے علاقہ مندرانوالہ میں واقع پرائیویٹ ہسپتال میں مریض کی تیمار داری کے لیئے آیا اور اپنی موٹر سائیکل ہسپتال کے باہر کھڑی کر کے اند ر چلا گیا باہر آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل مبارک وغیرہ تین ملزمان چرا کر لے گئے ہیں ،دوسری واردات میں موضع گڈیالہ کا رہائشی حافظ رزاق اپنی موٹرسائیکل نمبری STK/6272پر سوار مریض کی عیادت کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ لایا اس کی موٹر سائیکل ہسپتال کے باہر سے نامعلوم چور چرا کر لے گئے جبکہ تیسری وارادات میں وزیر آباد کے رہائشی خلیل احمد کی لاری اڈا پر واقع سکریپ کی دکان کے تالے توڑ کر محمد اسلم وغیرہ تین افراد 50ہزاار رو پے مالیت کا سکریپ چرا کر لے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں8اگست کو عید کا چاند نظر آنے کے امکانات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker