تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:معمولی جھگڑے کے2مختلف واقعات میں2بھائیوں سمیت تین افرادزخمی

ڈسکہ(نامہ نگار) معمولی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں 8افراد نے تشدد کر کے دو بھائیوں سمیت تین افراد کوشدید زخمی کر دیا جبکہ 7افراد نے ٹریکٹر چلا کر فصل گندم تباہ کر دی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ گلوٹیاں خورد کے رہائشی مصیب احمد کا بھائی گاؤں کے لڑکوں کے ہمراہ کر کٹ کھیل رہا تھا کہ ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا اسی رنجش کی بنا پر ملزمان محمد یعقوب ،امتیاز ،آصف ،الطاف ،عابد ،وکیل نے راشد کو ڈنڈے سوٹوں سے زدوکوب کر کے شدید زخمی کر دیا اس کا بھائی شعیب چھڑانے آیا تو ملزمان نے اسکو بھی تشدد کر کے زخمی کردیاصدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،دوسرے واقعہ میں تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ گوجرہ کے رہائشی عامر میواتی کا گاؤں ہی کے رہائشی علی رضا سے معمولی جھگڑا ہوا جس کی رنجش کی بنا پر ملزم نے چھریوں کے وار کر کے عامر کو شدید زخمی کر دیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ پہنچادیا گیاجبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ کے رہائشی غفار احمد نے تھانہ ستراہ کے علاقہ ٹھٹھہ عمرہ میں اپنی زرعی اراضی میں فصل گندل کاشت کر رکھی تھی جسے گذشتہ ملزمان رانا شاہداقبال ،وحید اقبال نے اپنے پانچ نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے ٹریکٹر چلا کر لاکھوں رو پے مالیت کی کھڑی فصل تباہ کر دی ستراہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:لیاری آپریشن کے خلاف پرانا گولیمار میں مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker