تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:سرکل پولیس نے سوا کلو چرس اور چالو بھٹی برآمد کر لی

ڈسکہ﴿نامہ نگار ﴾ سرکل پولیس نے سوا کلو چرس اور چالو بھٹی برآمد کر لی جبکہ11عدالتی مفرور ،اشتہاری مجرمان گرفتار تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ پولیس نے دوران گشت موضع اڈا وڈالہ سندھواں میں امتیاز عرف تاجی اور سیم نالہ سرانوالی میں سفیان ابوبکر کو مشکوک جان کر روکا تو دوران تلاشی ملزم امتیاز عرف تاجی سے1040گرام چرس اور ملزم سفیان ابوکر سے 110گرام چرس برآمد ہو ئی ،جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ بھکیانوالہ کا رہائشی ملزم پرویز شراب کشید کر رہا تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے قبضہ سے چالو بھٹی ،20لیٹر شراب اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کر لیئے متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے جبکہ سٹی پولیس نے اشتہاری مجرم عدیل سکنہ بڈیانہ ،محمد توقیر سکنہ بوڑیکی ،محمد سلطان سکنہ اروپ ،بمبانوالہ پولیس نے جاوید سکنہ رنجھائی ،موترہ پولیس نے عدالتی مفرور منور حسین ،مدثر علی سکنہ گھوئینکی ،ستراہ پولیس نے محمد جمیل ،دلاور ،وارث ،اللہ دتہ ،محمد اقبال سکنہ جھلکی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل اورمشکلات کے خاتمہ کے لئےخصوصی اقدامات کرے،ریجنل یونین آف جرنلسٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker