تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:آتش بازی،دھوکہ دہی،خاتون سمیت5افرادکیخلاف مقدمہ درج

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ پابندی کے باوجود آتش باز ی کرنے اور دھوکہ دہی سے زمیندار کی بھینس ہتھیانے پر خاتون سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ موضع سرانوالی میں ملزم رانا محمد بابر پابندی کے باوجود آتش بازی کررہاہے اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے پولیس نے چھاپہ ماراتو ملزم پولیس کو چکما دیکر فرار ہوگیا تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھوناوالی کے رہائشی ذکائ اللہ سے فاروق ‘آصف‘مولوی اور کنیزہ بی بی ایک عدد بھینس لے گئے اور کافی دن گزرنے پر واپس نہ کی جب زمیندار نے اپنی بھینس کی واپسی کا مطالبہ کیاتو ملزمان صاف انکاری ہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button