تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:نامعلوم افراد نےواپڈا کےدفترکوآگ لگاکرسرکاری ریکارڈجلاڈالا

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾نامعلوم افراد نے واپڈا کے دفتر کو آگ لگا کر سرکاری ریکارڈ جلا ڈالا حالات مشکوک پولیس مصروف تفتیش بتایا گیاہے کہ گیپکو کی ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر واقع سب ڈویژن نمبر2کے جنرل سیکشن کی بیرونی جالی توڑ کر رات کو نامعلوم افراد نے دفتر میںآگ لگا دی جس سے اہم سرکاری ریکارڈ اور فرنیچر سمیت ضروری سامان جل گیا ایس ڈی او نے پولیس کو تحریری درخواست دائر کردی ہے جس پر پولیس نے تفتیشی عمل شروع کردیا ہے تاہم بتایا گیا ہے حالات مشکوک ہیں جس کی سب ڈویژن کے احاطہ میں پانچ ایکڑ اراضی میں گندم کی تیار فصل کی کٹائی کا تنازعہ بیان کیا جارہا ہے جو گیپکو حکام اور مزارع عبدالحمید کے درمیان چل رہا ہے

یہ بھی پڑھیں  جمبر:ہائی کورٹ نے یوسی98جمبر کا الیکشن رزلٹ معطل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker