تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈاکوؤں نےاسلحہ کے زورپربیوپاریوں سے بکرے، مزدااورموبائل فون چھین لیے

ڈسکہ(نامہ نگار)4مسلح ڈاکو ؤں نے اسلحہ کے زور پر بیوپاریوں سے 10لاکھ رو پے مالیت کے بکرے ، مزدا،نقدی اور موبائل فون چھین لیا تفصیلات کے مطابق جھنگ شہر کارہائشی محمداقبال ولد اللہ دتہ اپنے مزدانمبریLES/2304پر سوار بیوپاریوں محمد رفیق سکنہ سمبڑیال ،حاجی محمد ریاض سکنہ جھنگ ،ریاض احمد سکنہ علی ٹاؤن سیالکوٹ ،محمد افتخار سکنہ حمزہ غوث کے 94عدد بکرے ضلع لودھراں سے لوڈ کر کے سیالکوٹ آرہے تھے کہ گذشتہ روز جب وہ تھانہ موترہ کے علاقہ پل نہر موترہ پہنچے تو پیچھے سے آنے والی سیاہ کار XLI میں سوار چار مسلح افراد نے اسلحہ کے زورپر انہیں رو ک کر رسیوں سے باندھ کر قریبی کھیتوں میں پھینک کر نقدی27ہزار روپے ‘موبائل فونز ‘94بکرے اور مزد ا مزدا ٹرک اور بکروں سمیت لے کر فرار ہو گئے موترہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی لٹنے والے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ہر ہفتہ مویشی لے کرآتے ہیں اور ہمیں گشت کے دوران پولیس چیک کر تی ہے لیکن گذشتہ روز ہمیں گشت کے دوران کسی نے بھی نہیں چیک کیا انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے ہماراجانور اور گاڑی برآمد کی جائے

یہ بھی پڑھیں  حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker