تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:شوہرکی ساتھیوں کے ہمراہ بیوی کےگھرمیں گھس کرفائرنگ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

ڈسکہ(نامہ نگار) شوہرکی ساتھیوں کے ہمراہ بیوی کے گھر میں گھس کر فائرنگ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا سامان اٹھا کر لے گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ بوگرے کے رہائشی محمد شہزاد کی ہمشیرہ کی شادی چند سال قبل مزمل سے ہوئی گھریلو ناچاقی پر اس کی ہمشیرہ اپنے میکے واپس آگئی گزشتہ روز ملزم مزمل اپنے چار نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیوی کے گھر میں گھس آیا اور ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلادیا ملزمان جاتے وقت گھر سے کمبل ‘جوسر مشین برتن ودیگر سامان بھی لے گیاپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ اوٹھیاں کاافتخار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہواتھا کہ ان کے گھر پر کسی نامعلوم افرا دنے فائرنگ کرنا شروع کردی اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاحال پولیس مصرو ف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  بدنام زمانہ منشیات فروش سے چارکلو سے زائد چرس،ایک ملزم سے آلہ قتل برآمد جبکہ9اشتہاری وعدالتی مفرور ان گرفتار،سرکل ڈسکہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker