تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:تنسیخ نکاح کادعوی بیوی کےحق میں، سابق شوہرنےماں بیٹی زخمی کر دی

ڈسکہ(نامہ نگار)تنسیخ نکاح کا دعوی بیوی کے حق میں ہو نے پر سابق شوہر کی ساتھیوں سمیت فائرنگ ماں بیٹی شدید زخمی علاقہ میں خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ مغلپورہ کے رہائشی عمران عباس کی ہمشیرہ نیلم کی شادی اروپ گوجرانوالہ کے رہائشی اکرام اللہ سے 7سال قبل ہو ئی تھی جس کے بطن 2بچے پیدا ہو ئی گھریلو ناچاقی پر نیلم نے تنسیخ نکاح کے لئے سول کورٹ سمبڑیال میں دعوی دائر کر رکھا تھا جس کا فیصلہ عدالت نے نیلم کے حق میں کر دیا اسی رنجش کی بنا پر گذشتہ روز اکرام اللہ اپنے بہنوئی سردار اور ایک نامعلوم شخص کے ساتھ صبح ساڑھے چھ بجے گھر آئے اور فائرنگ کر کے نیلم بی بی اور اس کی والدہ رضیہ کو شدید زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ میں داخل کر ادیا گیا سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں  منشیات فروش خاتون سمیت 3 ملزمان سے چرس، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker