تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:زہریلا شربت پینے سے دو افراد ہلاک ایک کی حالت خطرے سے باہر

daskaڈسکہ(نامہ نگار)زہریلا شربت پینے سے دو افراد ہلاک ایک کی حالت خطرے سے باہر تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ گجر کلہ کے رہائشی نواز ولد عنایت ،خالد ولد مالک اور نواں پنڈ کے رہائشی جاوید ولد ناظر نے موضع آڈھا میں واقع ایک میڈیکل سٹور سے کوثر نامی شربت خرید کر پیا جس کے پینے سے ان کی حالت خراب ہو گئی جاوید ولد ناظر نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ نواز اور خالد کو طبی امدا کے لئے سول ہسپتال لایا گیا جہاں حالت خراب ہونے پر انہیں لاہور ریفر کردیا گیا متوفی جاوید نے راستہ ہی میں دم توڑ دیا جبکہ خالد ولد مالک کی حلات خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے متوفیان سرجیکل کا کام کر تے تھے متوفی نواز کے چار بچے اور بیوی ایک ہاتھ سے معذور ہے جبکہ متوفی جاوید تین بچوں کا باپ ہے موترہ پولیس نے متعلقہ میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا تو میڈیکل سٹور کا مالک سٹور کا دروازہ لاک کر کے فرار ہو گیا موترہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:وکیل باپ بیٹوں کی محنت کش کی زیرتعمیردکانوں پرقبضہ کرنےکی کوشش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker