تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: خاتون سمیت2افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا

daskaڈسکہ(نامہ نگار) خاتون سمیت2افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا جبکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کر تے ہوئے تین شرابی گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کے رہائشی منورحسین کی بیوی (س) کو ملزمان کنیز اور عباس نے اغوا کر لیا جبکہ سٹی پولیس نے دوران گشت گاڑی نمبریLEB/6760میں سوار ملزمان محسن سکنہ سوہاوہ ،خضر خان سکنہ حبیب پورہ اور محمد یاسین سکنہ نئی آبادی آدمکے کو شراب کے نشہ میں دھت غل غپاڑہ کر نے کے جرم میں گرفتار کر لیا علاوہ ازیں بمبابوالہ پولیس نے اشتہاری مجرم شرفت علی سکنہ گجرات،صدر پولیس نے عرفان علی سکنہ لاہور ،موترہ پولیس نے ذیشان عرف شانی سکنہ گھوئینکی ،محمد عرفان سکنہ سیالکوٹ اور سٹی پولیس نے محمد حنیف سکنہ طارق آباد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: وطن عزیز کی بقا و سلامتی کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں گے . چوہدری عبداللہ طاہر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker