تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی کی دو مختلف وراداتیں

daska cityڈسکہ(نامہ نگار)سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی کی دو مختلف وراداتوں میں مسلح ڈاکوؤں نقدی ‘موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کر فرارجبکہ تین ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق موضع بھولا موسیٰ کارہائشی محمود احمد موٹرسائیکل نمبری STK/8221پرسوار کام کے سلسلہ میں جارہاتھا جب وہ چک کپہ کے قریب پہنچاتوراستہ میں کھڑے ملزم عثمان وغیرہ دو افراد نے اسلحہ کی نوک پر روک لیااوراس سے نقدی ‘موٹرسائیکل چھین کر موقع سے فرا ر ہوگئے دوسری واردات میں گوجرانوالہ کا عمیرخاں،ملک محسن اور رسالت کے ہمراہ کار نمبریICT/740میں سوار پسرور کی طرف جارہاتھاجب وہ دھیدووالی کے قریب پہنچاتواس کو ناکہ لگائے کھڑے چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور اس سے نقدی ‘موبائل فونز چھین کر موقع سے فرار ہو گئے جبکہ صدر پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تین ملزمان راشد عرف راشو ،اکرام عرف شانی اور غلام عباس سے دوران تفتیش انکشاف پر موضع رام رائیاں سے دو عدد پسٹل30بور اور ایک عدد بندوق 12بور برآمد کر لی متعلقہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:لٹیرے سیاستدانوں نےقومی خزانے کودونوں ہاتھوں سےلوٹا، حاجی محمد رمضان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker