تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:وکیل باپ بیٹوں کی محنت کش کی زیرتعمیردکانوں پرقبضہ کرنےکی کوشش

daska cityڈسکہ( نامہ نگار) وکیل باپ بیٹوں کی محنت کش کی زیر تعمیردکانوں کی دیواریں گرا کر قبضہ کرنے کی کوشش تفصیلات کے مطابق ستراہ کے رہائشی مدثر انور کے مطابق کہ اپنے گاؤں میں واقع5مرلہ اپنی جگہ پر دکانیں تعمیر کر رہا تھا کہ ڈسکہ کے رہائشی محمد شریف چھینہ ایڈووکیٹ نے اپنے بیٹوں منور شریف چھینہ ایڈووکیٹ،اسلم شریف ،اکرم شریف اور ارشد شریف کی مدد سے محنت کش مدثر انور کی زیر تعمیر دکانوں کی دیواریں گرا دیں جس کے بارے میں متعلقہ تھانہ میں درخواست دی گئی لیکن شنوائی نہ ہو سکی سائل مدثر انور نے بتا یا کہ ملزمان نے اس جگہ کے بارے میں عامر شریف ڈوگر کی عدالت میں دعو ی دائر کیا تھا جو عدالت نے خارج کر دیا تھامیں اس جگہ کا عرصہ دارز سے مالک اور قابض ہے ملزمان اس کے باوجود سینہ زوری سے زبردستی اراضی پر قبضہ کر نا چاہتے ہیں ملزمان بااثر ہیں اس لیئے پولیس بھی ان کے خلاف کو ئی کاروائی نہیں کر رہی سائل نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ میری جگہ پر قبضہ کی کوشش کر نے والے وکیل باپ بیٹوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور مجھے انصاف مہیا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: نامعلوم مسلح کار سواروں نے فائرنگ کر کے کار میں سوار دو افراد کو قتل جبکہ ایک راہگیر گولی لگنے سے شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker