تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

sharabڈسکہ(نامہ نگار)سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن چالو بھٹی ،شراب ،چرس،ناجائز اسلحہ برآمد جبکہ غل غپاڑہ کرتا شرابی گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹ بھکراں میں غلا م مرتضی شراب کشیدکر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر چالو بھٹی ،آلات اور ایک گیلن شراب برآمد کر لی ،بمبانوالہ پولیس نے دوران ناکہ بندی میترانوالی پلی کے قریب ملزم کاشف سے 130گرام چرس ،سٹی پولیس نے پسرو بائپاس کے قریب ملزم بابر علی سے 107گرام چرس ،دوران گشت نواز شریف سٹیڈیم کے قریب ملزم علی ذوالقرنین سے پسٹل 30بوربرآمد کر لیا جبکہ سول چوک میں ملزم نوید شراب کے نشہ میں دھت غل غپاڑہ کر رہا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button